معروف صحافی عمران اسلم کا انتقال، شوبز شخصیات کا اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: مشہورومعروف صحافی عمران اسلم 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جس پر شوبز شخصیات نے تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی، اسکرپٹ رائٹر، وائس اوور آرٹسٹ، نجی ٹی وی نیٹ ورک کے سربراہ اور دانشور عمران اسلم گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نک کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ پریانکا چوپڑا کو پیار بھرا پیغام

شوبز کی مشہورومعروف شخصیات نے عمران اسلم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جن میں علی ظفر، ماہرہ خان، اذان سمیع خان اور اظفر رحمان شامل ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میں ایک مردوں سے بھرے ہوئے بورڈ روم میں بیٹھنا اور اپنے کیرئیر کے آغاز پر ایک مارننگ شو کی پیشکش کو کبھی نہیں بھول سکتی۔ میں نے ان کو بتایا کہ میں فلم اسٹار بننا چاہتی ہوں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ہر شخص میری بات سن کر یا تو پریشان ہوا یا پھر ہنسنے لگا۔ عمران اسلم مسکرائے۔ بعد میں انہوں نے میری پیٹھ تھپتھپائی اور کہا کہ آپ یہ کر لیں گی۔ عمران اسلم کے بارے میں ہر شخص کے پاس ایک کہانی ہے۔

Pakistani Celebrities Extend Condolences On Death Of Geo TV President Imran Aslam

ہمایوں سعید نے کہا کہ مجھے عمران اسلم کے انتقال کا سن کر گہرا رنج و غم ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ میری مخلصانہ تعزیت ان کے اہلِ خانہ کیلئے ہے۔

Pakistani Celebrities Extend Condolences On Death Of Geo TV President Imran Aslam

گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ بڑی تکلیف دہ خبر ہے کہ عمران اسلم انتقال کر گئے۔ وہ بہت منکسر المزاج، مہربان اور مددگار تھے اور ان کی حسِ مزاح بھی منفرد تھی۔

Pakistani Celebrities Extend Condolences On Death Of Geo TV President Imran Aslam

Pakistani Celebrities Extend Condolences On Death Of Geo TV President Imran Aslam

Pakistani Celebrities Extend Condolences On Death Of Geo TV President Imran Aslam

Pakistani Celebrities Extend Condolences On Death Of Geo TV President Imran Aslam

Pakistani Celebrities Extend Condolences On Death Of Geo TV President Imran Aslam

Pakistani Celebrities Extend Condolences On Death Of Geo TV President Imran Aslam

سینئر اداکار و فلم ڈائریکٹر ندیم بیگ نے بھی عمران اسلم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عاصم رضا کا کہنا تھا کہ عمران اسلم  عقلمندی، صلاحیت اور حسِ مزاح کا پاور ہاؤس تھے۔

Related Posts