اسرائیلی جیل سے منگیتر کی رہائی کا 16 سال تک انتظار کرنے والی فلسطینی لڑکی کے سہرے کے پھول کھل گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

اسرائیل کی جیل سے 16 سال بعد رہا ہونے والا فلسطینی سولہ سے انتظار کرنے والی اپنی وفادار منگیتر کو عنقریب بیاہ لے گا۔

غرب اردن کے شہر طولکرم سے تعلق رکھنے والے حادی الحمشیری کے قید ہونے کے دوران ان کی منگیتر نے ان کا وعدہ پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔ وہ نہ صرف حادی کی رہائی کا انتظار کرتی رہی بلکہ ان کے خاندان کے مالی اخراجات بھی اپنے کندھوں پر اٹھایا۔ اس نے حادی کی اس دوران دی جانے والی تنخواہ بھی بچا کر رکھی تاکہ وہ ان کے مستقبل کے لیے کچھ کر سکے۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کو شادی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

حادی کی منگیتر نے بچت کے ان پیسوں سے زمین خریدی اور اس پر ایک گھر تعمیر کروایا، جسے وہ اپنے منگیتر کے واپس آنے کا انتظار کرتے ہوئے تیار کرتی رہی۔ یہ گھر ان کے دوبارہ ملنے کی امید اور محبت کی ایک علامت تھا۔

حادی کی رہائی کے بعد جب وہ واپس اپنے شہر پہنچے، تو ان کے لئے یہ ایک جذباتی لمحہ تھا۔ ان کی منگیتر نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور اب اس کے طویل انتظار اور صبر کا ثمر پک چکا ہے، اس کے سہرے کے پھول کِھل چکے ہیں اور وہ اب حادی کے ساتھ اپنی زندگی شروع کرنے جا رہی ہے۔

Related Posts