قبرستان کی 2 کنال زمین پر غیرقانونی قبضہ، عوام مشتعل، مافیا کو بھاگنے پر مجبور کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قبرستان کی 2 کنال زمین پر غیرقانونی قبضہ، عوام مشتعل، مافیا کو بھاگنے پر مجبور کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے شہر میلسی میں قبرستان کی 2 کنال زمین پر غیر قانونی قبضے پر عوام مشتعل ہو گئے، عوام نے قبضہ مافیا کو بھاگنے پر مجبور کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر میلسی میں قبضہ مافیا سرگرم ہے جس نے قبرستان کی زمین بھی نہ چھوڑی۔ میلسی کے نواحی علاقے دو کوٹہ کے مقامی قبرستان میں قبضہ مافیا نے 2 کنال سے زائد قبرستان کی زمین پر قبضہ جما لیا۔

مقامی قبرستان میں جب لوگ قبر بنانے کیلئے آئے تو قبضہ مافیا نے قبر کھودنے پر بھی مزاحمت شروع کردی جس پر مشتعل عوام اور سماجی کارکنان نے قبضہ مافیا کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ مافیا کے جرائم پیشہ افراد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوئے۔

سماجی کارکن حاجی منظور، ماسٹر فرزند، ڈاکٹر صادق، حاجی حنیف، خالد جٹ، مدثر جٹ، محمد حسین، محمد علی اور دیگر علاقہ مکینوں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی۔

قبضہ مافیا کے اہلکار عوام اور سماجی کارکنان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ عوام نے ڈی سی وہاڑی اور اے سی میلسی سے فوری طور پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی اور قبرستان کیلئے چاردیواری کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مغوی خاتون کارہائی کیلئے انوکھا طریقہ، ہسپتال میں ہنگامہ برپا کردیا

Related Posts