ملک میں قحط پڑا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں قحط پڑا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری
ملک میں قحط پڑا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر بری لگتی ہے تو عمران خان لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او یا ڈاکٹروں کی رائے کو سن لیں،اگر ملک کا انتظامی سربراہ صوبوں میں وسائل کی تقسیم کی اہمیت تک سے لاعلم ہے تو ملک کیسے چلے گا؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے آئینی اختیارات کو وزیراعظم کی جانب سے ڈکٹیٹر کے اختیارات کے برابر قرار دینا افسوس ناک ہے،اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف عمران خان کے بیانات تشویش ناک ہیں،ٹِڈی دَل کی وجہ سے اگر ملک میں قحط پڑا تو اس تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

پارٹی رہنما پارلیمان اور عوام کے درمیان جاکر حکومتی نااہلی سے متعلق آگاہی دیں،حکومتی نااہلیوں، عوام دشمن بجٹ اور موجودہ سیاسی صورت حال پر جلد اے پی سی بلائی جائیگی۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کی وباء بے قابو ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ اتنی زیادہ اموات ہونے کے بعد بھی عمران خان لاک ڈاؤن نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کو بھی عمران خان نے ہوا میں اڑادیا، اپوزیشن اگر بری لگتی ہے تو عمران خان لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او یا ڈاکٹروں کی رائے کو سن لیں۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں صحت اور زراعت کے شعبوں کو نظر انداز کرکے ملک کو خطرناک حالات کے حوالے کردیا گیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بعض بیانات سے اندازہ ہوا کہ انہیں علم ہی نہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک کا انتظامی سربراہ صوبوں میں وسائل کی تقسیم کی اہمیت تک سے لاعلم ہے تو ملک کیسے چلے گا؟۔

Related Posts