آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں آج لگاتار پانچویں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں جمعہ کے روز نیپال کو 132 رنز سے شکست دیدی اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

ہندوستان کی طرف سے اس میچ میں دو کھلاڑیوں (کپتان ادے سہارن اور سچن داس) نے سنچری اسکور کیا اور ٹیم کو 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔

نیپال کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارتی ٹیم اس وقت سپر سکس کے گروپ-1 میں 8 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پر ہے۔

واضح رہے کہ ٹیم نے پانچ میچوں میں سے 3 میچ میں ٹیم نے 200 سے زیادہ رن سے جیت حاصل کی ہے۔بھارت ٹیم کا سفر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کی منتظر ہے جس کے لیے آج قومی ٹیم کا سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔

Related Posts