بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان بالی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم نادانیاں میں جلوہ گر ہونگے،جس کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
نیٹ فلیکس نے ہفتہ کو اعلان کیا ہےکہ اس فلم کی ہدایات شاونہ گوتم دیں گی، جبکہ اس کےپروڈیوسر کرن جوہر، اپوروا مہتا اور سومین مشرا ہوں گے۔ اس فلم میں ابراہیم علی خان کے ساتھ خوشی کپور بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ مہیمہ چودھری، سنیل شیٹی، دیا مرزا اور جگل ہنسراج بھی “نادانیاں” میں نظر آئیں گے۔
کبریٰ اور گوہر کے بعد احمد علی اکبر کے بھی شادیانے بجنے والے ہیں؟
نادانیاںایک ایسی کہانی ہے جو پہلی محبت کی جادوئی، جنونی اور معصومیت کو بیان کرتی ہے، جس میں پیا (خوشی کپور) جو جنوبی دہلی کی ایک زندہ دل لڑکی ہے، اور ارجن (ابراہم علی خان) جو نوئیڈا کا ایک پرعزم نوجوان ہے، کی داستان ہے۔
نیٹ فلیکس انڈیا کی اوریجنل فلمز کی ڈائریکٹر روشیکا کپور شیخ نے کہا کہ “نادانیاں” ناظرین کو ایک جذباتی سفر پر لے جائے گی۔
کپور شیخ نے مزید کہا، “ہم خوش ہیں کہ ہم اپنی رومانوی کامیڈی کی فہرست کو بڑھا رہے ہیں اور ناظرین کو نوجوانوں کی دنیا کی ایک اور کہانی دکھا رہے ہیں،” جبکہ دھرما انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوسرز نے کہا کہ وہ نیٹ فلیکس کے ساتھ “نادانیاں” میں شراکت داری پر پرجوش ہیں۔
فلمسازوں کے مطابق، یہ کہانی روابط، افراتفری اور تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور نوجوانوں کی محبت کی اصل حقیقت کو بہترین طریقے سے بیان کرتی ہے۔
نیٹ فلیکس، جو دنیا بھر میں اپنے غیر معمولی پہنچ کے لیے جانا جاتا ہے، اس جوان اور زندہ دل رومانوی ڈرامے کو دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ نیٹ فلیکس نے ابھی تک اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔