عامر لیاقت نے اپنے آنسو شاہد آفریدی کے نام کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت نے اپنے آنسو شاہد آفریدی کے نام کردیئے
عامر لیاقت نے اپنے آنسو شاہد آفریدی کے نام کردیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اپنے آنسو قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے نام کردیئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے، شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی، مبارک باد دینے کا ہرگز کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔

اُن کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ جو اچھا کام کرتا ہے ہمیں اُس کو سراہنا چاہیے، شہباز شریف نے اچھا کام کیا، اس لئے میں اُن کی تعریف کرونگا جبکہ عمران خان کے بارے میں سابق کھلاڑی نے کہا کہ وہ ایک بہت اچھے کھلاڑی تھے۔

اس ویڈیو کے بعد سابق کھلاڑی کے بارے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرنا شروع کردی اور جلسے میں بینرز پر اُن کی تصویر پر بُرے بُرے جملے لکھے، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کی تصویر وائرل، کیا وہ ماڈلنگ شروع کرنے والے ہیں؟

اس واقعے پر معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اور میرے درمیان تعلقات میں گھر کے سبب تناؤ لیکن یہ شخص اس قوم کا ایک ہیرو، محب وطن، کھرا انسان اور سب سے بڑھ کر بیٹیوں کا باپ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ قابل احترام ہے، میں گذشتہ شب سے اشک بار ہوں وطن چھوڑنا معمولی غم نہیں لیکن اب میرے آنسو شاہدآفریدی کے نام۔

Related Posts