اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالرنے ڈبل سنچری کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اوپن مارکیٹ کے بعد امریکی ڈالر نے انٹر بینک میں بھی ڈبل سنچری بنالی۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 1.78 روپے اضافے کے ساتھ 200.17 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 200.50 روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.65 روپے کے اضافے سے 198.39 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی سے آم کی پیداوار 50 فیصد، برآمدات 25ہزار میٹرک ٹن کم

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی، درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑگیا ہے جو اسکی قدر میں تیزی سے اضافے کا باعث بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مختصر مدت کی حکومت میں ڈالر 18 روپے سے زائد تک مہنگا ہوگیا ہے۔ 12 اپریل کو ڈالر 182 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related Posts