حرم شریف میں کھانے کا ضیاع روکنے کیلئے سینکڑوں رضا کار تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مکہ مکرمہ میں اکرام فوڈ پریزرویشن ایسوسی ایشن نے 530 کارکنوں اور رضاکاروں کو مسجد حرام کے صحنوں میں افطاری کے لیے اضافی خوراک محفوظ کرکے فوڈ سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے مختص کردیا ہے۔

انجمن کے ڈائریکٹر احمد حربی المطرفی نے بتایا کہ اس سال انجمن نے 530 ملازمین اور رضاکاروں کو المسجد الحرام کے صحنوں میں معیاری منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختص کیا ہے۔ یہ ٹیم اضافی کھانے کی اشیا جمع کرتی، انہیں ترتیب دیتی ہے اور مکہ مکرمہ میں ضرورت مندوں کو پیش کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد خوراک کی حفاظت کو بڑھانا، فاضل اشیا کو کم کرنا اور عطیہ دہندگان کی خواہش کو پورا کرنا ہے تاکہ وہ ضرورت مندوں تک پہنچ سکیں۔

احمد حربی المطرفی نے نشاندہی کی کہ اس منصوبے نے گزشتہ سال ماہ صیام میں بیت اللہ کے صحنوں سے 2 لاکھ 13 ہزار کھانے کے ڈبوں کو محفوظ کیا تھا۔

انہوں نے کہا ہم اپنی ٹیم سے تیز کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اور کوشش کرتے ہیں مسجد حرام کے صحنوں میں لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی جگہ کھانے کا ضائع نہ کیا جائے۔

Related Posts