ڈرامہ سیریل ہمسفر کا سین بھارتی ڈرامے میں نقل کیے جانے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل ہمسفر کا سین بھارتی ڈرامے میں نقل کیے جانے کا انکشاف
ڈرامہ سیریل ہمسفر کا سین بھارتی ڈرامے میں نقل کیے جانے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ٹی وی سیریل بڑے اچھے لگتے ہیں 2 میں ماہرہ اور فواد خان کے ڈرامہ سیریل ہمسفر کا ایک سین ہوبہو نقل کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیریلز کے ڈرامہ نگار پاکستانی اسکرپٹس چوری کرنے لگے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامہ سیریل ہم سفر کے ایک سین پر بھارتی اداکاروں کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ون ڈیزل آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی میڈو کی شادی میں شریک

پیمرا کی ٹی وی چینلز کو گلے لگانے کے سین نشر نہ کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کو سن 2011 میں ہم ٹی وی پر پیش کیا گیا جس میں فواد خان اور ماہرہ کے علاوہ نوین وقار، عتیقہ اوڈھو، حنا خواجہ بیات، نور حسن رضوی، بہروز سبزواری اور صبا فیصل نے مختلف کردار نبھائے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Orange Wall (@the.orange.wall)

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ہم سفر کا چوری کیا گیا سین وائرل ہوگیا جس میں فواد خان ماہرہ کے بال کھولتے نظر آئے اور بھارتی اداکار نکل مہتا اور دیشا پرمار کے مابین اچھے لگتے ہیں 2 میں بھی یہی سین من و عن دہرایا گیا۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے ہم سفر کا ایک سین ہو بہو نقل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کے فنکاروں نے پہلی بار پاکستانی مواد چوری نہیں کیا بلکہ ہمارے ڈراموں کے اسکرپٹ اور گانے پہلے بھی چوری ہوئے۔

حیرت انگیز طور پر بھارتی ڈرامہ نگار کی جانب سے ڈرامہ سیریل ہمسفر کے اسکرپٹ رائٹر کا چوری کیے گئے مواد کی تخلیق پر شکریہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ بھارت میں چوری شدہ مواد کی سب سے بڑی مثال گیتوں سے دی جاسکتی ہے۔ 

 

Related Posts