تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیراعظم نے پلان طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے پلاننگ کرلی ہے، حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا جائے گا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو آج رات تک سیل کیے جانے کا امکان ہے، ریڈزون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزارت داخلہ سے بھی پلان طلب کرلیا، جبکہ اس حوالے سے منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں اہم فیصلوں کی منظوری دے گی، اجلاس میں پنجاب پولیس،ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آصف زرداری مشکل فیصلے کروا کر ن لیگ کی ساکھ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔