آصف زرداری مشکل فیصلے کروا کر ن لیگ کی ساکھ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری مشکل فیصلے کروا کر ن لیگ کی ساکھ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی
آصف زرداری مشکل فیصلے کروا کر ن لیگ کی ساکھ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری مشکل فیصلے کروا کر مسلم لیگ (ن) کی ساکھ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جھوٹے پرچوں پر صحافیوں سے سیاسی انتقام  لینا قابل قبول نہیں، عمران خان

انٹرویو کے دوران نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کا مؤقف ہے کہ انتخابات ستمبر کے آخر سے لے کر اکتوبر کے آغاز تک منعقد ہوسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن اس کی تصدیق کرچکا ہے۔

سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری قبل از وقت انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ وہ ن لیگ کو اقتدار میں رکھنا، مشکل فیصلے کروانا اور اس کی ساکھ متاثر کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدر میں شریک ہو کر نقصان سے محفوظ رہے اور آئندہ انتخابات کیلئے رعایتیں بھی حاصل کرے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پی پی پی اندرونِ سندھ سے نشستیں حاصل کرسکتی ہے، کہیں اور سے نہیں۔ 

 

Related Posts