لڑکیوں کو کتنے سال کے شخص سے شادی کرنی چاہئے؟ صبا فیصل نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لڑکیوں کو کتنے سال کے شخص سے شادی کرنی چاہئے؟ صبا فیصل نے بتادیا
لڑکیوں کو کتنے سال کے شخص سے شادی کرنی چاہئے؟ صبا فیصل نے بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شادی کسی نوجوان سے ہوگی تو وہ زندگی میں خود جدوجہد کر رہا ہوگا۔

معروف اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ لڑکیوں کو شروع میں ہی مالی طور پر مستحکم شخص کی خواہش ہے تو پھر انھیں چاہیے کہ کسی 45 سالہ شخص سے شادی کریں۔ آج کی لڑکیاں چاہتی ہیں کہ شادی ہوتے ہی انھیں سب کچھ مل جائے۔

صبا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹوں کی شادی کے بعد بہو پر بھی ذمہ داری آجاتی ہے کہ اسے گھر آگے لے کر چلنا ہوتا ہے اور یہ ایک بہت بڑی ذمے داری ہوتی ہے۔

انھوں نے اپنی بھابھی کے حوالے سے بتایا کہ جب میری والدہ بیمار تھیں تو بھابھی نے میری ماں کی بے انتہا خدمت کی یہی سبب ہے کہ میں آج انھیں ماں کا درجہ دیتی ہوں۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ویل سیٹل لڑکوں کی خواہش ہو تو لڑکیا 45 برس کے شخص سے شادی کریں۔ پہلے ہم دعائیں کرتے تھے کہ اللہ بیٹیوں کے نصیب اچھے کریں یقین جانیں ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ اللہ بیٹوں کے نصیب بھی اچھے کرے۔

کریتی سینن کا جعلی خبروں کی اشاعت پر سخت رد عمل

انھوں نے کہا کہ بیٹے پورا ایک خاندان لے کرچلتے ہیں اور نئی آنے والی لڑکی بھی پورا خاندان لے کرچلتی ہے۔

Related Posts