نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کیلئے نادیہ خان کیسے راضی ہوئیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی مشہور مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان نے نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرکے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

قبل ازیں ایک انٹرویو میں نادیہ خان نے کہاتھا کہ وہ نادر علی کو انٹرویو دینا نہیں چاہتیں، حالانکہ اُن کی پوڈکاسٹ کی ٹیم مجھ سے بار بار پوڈکاسٹ میں شرکت کرے کیلئے رابطہ کررہی ہے۔

نادیہ خان نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ انٹرویو نشر ہونے کے بعد مہمانوں کی بے عزتی ہوتی ہے۔ تاہم، اب حال ہی میں انہوں نے نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ہے، جہاں پر نادر علی نے اُن سے سوال کیا کہ ’’براہ کرم مجھے بتائیں کہ آپ میرے بارے میں کیا سوچ رہی ہیں؟ کیا میں مہمان کی بے عزتی کرتا ہوں؟”

جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ بعض اوقات انٹرویوز بہت اچھے ہوتے ہیں لیکن پروگرام کی کچھ چیزیں وائرل ہوتی ہیں جس سے مہمان کا کردار خراب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

’پیاری مونا‘ میں مونا کا کردار کوئی بھی اداکارہ کرنے کو تیار نہیں تھی، صنم جنگ

ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو کی کچھ چیزیں بہت وائرل ہوجاتی ہیں جس سے یہ ہوتا ہے کہ انٹرویو کو کوئی نہیں دیکھتا بس وہ ایک بات بہت وائرل ہوجاتی ہے جس سے مہمان کا کردار خراب ہوتا ہے۔

نادیہ خان کے استفسارپر نادر علی نے وضاحت کی کہ اگر کوئی مہمان کوئی بیان دیتا ہے تواسے آگے پہنچانا میزبان کا فرض ہوتا ہے ۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ بعض اوقات پروگرام کی کچھ ایسی چیزیں وائرل ہوجاتی ہیں جن سے مہمان کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے جس میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

پوڈکاسٹ میں شرکت کے حوالے سے نادیہ خان نے کہا کہ وہ پوڈکاسٹ میں آنا نہیں چاہتی تھی لیکن علی کی ٹیم نے انھیں بہت مجبور کیا، پھر نے آپ نے بھی مجھ سے درخواست کی اس لئے مجھے انکار کرنا اچھا نہیں لگا اور مجھے لگتا ہے کہ شو کی متنازع ویڈیوز وائرل ہونے میں بلاگرز کا بہت بڑاہاتھ ہے کیونکہ وہ پروگرام سے اپنی مرضی کا پیغام نکال کر اسے وائرل کردیتے ہیں۔

Related Posts