ڈرامہ سیریل ’پیاری مونا‘ میں مونا کا کردار کوئی بھی اداکارہ کرنے کو تیار نہیں تھی، صنم جنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ صنم جنگ نے بتایا ہے کہ ڈرامہ سیریل پیاری مونا کی کہانی ایک سال پہلے لکھی گئی تھی لیکن کوئی بھی اداکارہ مونا کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار نہیں تھی۔

صنم جنگ نے ڈرامہ سیریل پیاری مونا میں ایک موٹی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے، حال ہی میں انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔

صنم جنگ نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی ایک سال پہلے لکھی گئی تھی اور انھیں ڈرامے میں کام کرنے کی آفر بھی ایک سال پہلے ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، تاہم ڈرامے کے ہدایتکار علی حسن نے اُن سے اس کردار کو کرنے کیلئے درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد، کرکٹر نے کیا جواب دیا؟

’جب مجھے واپس سے یہ سکرپٹ آفر ہوا تو مجھے لگا کہ یہ تو میری کہانی ہے۔ مونا کے ساتھ جو گھر میں ہوتا ہے، وہ میرے ساتھ نہیں ہوا لیکن اُس کے علاوہ جو معاشرہ ہے، جو لوگ ہیں، میں بھی اس چیز سے گزر چکی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے لوگوں کی وجہ سے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا تھا، تاہم پھر میں نے سوچا لوگوں کو اس حوالے سے پیغام دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

صنم جنگ ماضی میں بھی کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں دلِ مضطر، میرے ہمدم میرے دوست، الوداع اور محبت صبح کا ستارہ ہے جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

Related Posts