کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش “کے ٹو” سے کیسے ملی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش "کے ٹو" سے کیسے ملی؟
کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش "کے ٹو" سے کیسے ملی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اطلاعات نے پیر کے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پبلو موہر کی لاشیں “کے ٹو” سے برآمد ہو گئی ہیں۔ تینوں کوہ پیما 5 ماہ قبل لاپتہ ہوئے تھے۔

گلگت بلتستان کے وزیر فتح اللہ خان نے بتایا کہ پہلی لاش آج صبح 9 بجے دریافت ہوئی تھی جس کی شناخت جان سنوری کے نام سے ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اتنے یقین کے یہ بات اس لیے کہی گئی کیونکہ مہم کے دوران جان سنوری نے پیلا اور سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری لاش رات 12 بجے دیکھی گئی تھی۔ تمام اجسام “کے ٹو” کے علاقے “بوٹل نیک” سے 400 میٹر کے فاصلے پر موجود تھے۔ فتح اللہ خان نے بتایا کہ تینوں لاشیں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کی سربراہی میں ایم مہم کے دوران دریافت ہوئی ہیں۔

گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت نے بتایا کہ لاشوں تک پہنچنے کے لیے کھدائی کا عمل جاری ہے۔ آرمی اور سول ایوی ایشن والے اسٹینڈ بائی پر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ “فوج اور حکومت پوری طرح سے چوکس ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کی تکمیل کے ساتھ سب کو مطلع کردیا جائے گا۔  

فوج کے ایک فوکل فرد نے حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ پیلے اور کالے کپڑے میں ملبوس جسم جان سنوری کا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ “شناخت کرنے کے لئے سب سے مستند شخص ساجد سدپارہ ہے جو 5 فروری کو اپنا واپسی کا سفر شروع کرنے سے پہلے ان (تینوں کوہ پیما) کے ساتھ تھا۔”

سدپارہ کا کیا ہوا؟

محمد علی سدپارہ ، دو ساتھیوں کے ساتھ – آئس لینڈ سے جان سنوری سرگورجن سن اور چلی سے جان پبلو موہر پریتو کو “خطرناک پہاڑ” پر لاپتہ ہونے کے تقریبا دو ہفتوں بعد 18 فروری کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔

سدپارہ ، سنوری اور جان پبلو 5 فروری کو “کے ٹو” پر لاپتہ ہو گئے تھے، جبکہ اضافی آکسیجن کے بغیر سخت سردی میں پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ سخت سردیوں میں صرف نیپالی ٹیم نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ، انہوں نے دو ماہ تک مسلسل پہاڑ پر قیام کیا تھا۔

تینوں کوہ پیماؤں کو آخری بار ” بوٹل نیک” کے قریب دیکھا گیا تھا جوکہ “کے ٹو” کا سب سے خطرناک راستہ ہے۔ ساجد سدپارہ ، جو خود بھی اس مہم کا حصہ بھی تھا لیکن آکسیجن ٹینک میں خرابی کی وجہ سے وہ مہم سے واپس آ گئے تھے۔

سدپارہ کی موت کے بعد ، گلگت بلتستان کی حکومت نے ان کے اہل خانہ کے لئے 30 لاکھ روپے اور اس کے بیٹے کے لئے مناسب ملازمت کا اعلان کیا تھا۔

اس نے ان کی خدمات کے اعتراف میں محمد علی سدپارہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈونچر اسپورٹس ماؤنٹینیئرنگ اور راک کلائمنگ کے قیام کی بھی منظوری دی تھی۔

Related Posts