بہتر ہوتا فیصل واؤڈا بوٹ گلے میں ڈال کر پروگرام میں شرکت کرتے۔ حنا پرویز بٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہتر ہوتا فیصل واؤڈا بوٹ گلے میں ڈال کر پروگرام میں شرکت کرتے۔ حنا پرویز بٹ
بہتر ہوتا فیصل واؤڈا بوٹ گلے میں ڈال کر پروگرام میں شرکت کرتے۔ حنا پرویز بٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا اگر فیصل واؤڈا  بوٹ اپنے گلے میں ڈال کر پروگرام میں شرکت کرتے جبکہ قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی نے بہت اچھا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی نے بہت اچھا کیا کہ بوٹ واؤڈا کے منہ پر مار کر شو چھوڑ گئے۔

رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں نے سوچا نہیں تھا فیصل واؤڈا اس قدر بے شرم ہوں گے، ایسے لوگوں کو پاکستانی عوام کے سر پر بٹھا کر بہت ظلم کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے فوجی بوٹ ہاتھ میں لے کرنجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

 وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا گزشتہ روز  فوجی بوٹ لے کر آئے ، گفتگو کے دوران فیصل واوڈانے اپنے پاس موجود جوتا اٹھا کر ٹیبل پر رکھ کر  کہا کہ ‘بوٹ کی چمک بتا رہی ہےکہ اسے زبان سے چمکایا گیا ہے۔

ان کی اس حرکت پر  لیگی رہنما جاوید عباسی اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئےجس پر  فیصل واوڈا نے تبصرہ کیا ’یہ یہی کرسکتے ہیں، 35 سال سے یہ جو سمجھتے آئے ہیں وہی سمجھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا فوجی بوٹ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں آگئے

Related Posts