کیا ہانیہ عامر نے اگلے ماہ شادی کا فیصلہ کرلیا؟ ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوخ چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس معروف میک آرٹسٹ بابر ظہیر نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کررہی ہیں۔

دیوا میگزین نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہانیہ عامر کو اپنے میک آرٹسٹ بابر ظہیر سے اپنا ہیئر اسٹائل بنوا رہی ہیں۔

ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کہہ رہے ہیں کہ اگلے ماہ ہانیہ عامر کی شادی ہورہی ہے، یہ سُن کر اداکارہ اُلجھن میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

بابر ظہیر ہانیہ عامر کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر اُن سے سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ مضحکہ خیز ہے؟ جس پر ہانیہ کہتی ہیں یہ مضحکہ خیز نہیں ہے، تاہم انہوں نے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان رومانوی تعلقات قائم تھے، بعد میں اس جوڑی کا بریک اَپ ہوگیا تھا۔

Related Posts