جس دن عمران خان رخصت ہوئے، جادو ٹونے کی داستانیں عام ہونگی۔حمزہ شہباز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جس دن عمران خان رخصت ہوئے، جادو ٹونے کی داستانیں عام ہونگی۔حمزہ شہباز
جس دن عمران خان رخصت ہوئے، جادو ٹونے کی داستانیں عام ہونگی۔حمزہ شہباز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان وزارتِ عظمیٰ سے رخصت ہوئے، جادو ٹونے کی داستانیں عام ہوجائیں گی۔ اگر جادو ٹونا ہوتا ہے تو عوام کو بتایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست میں جادو ٹونے کی بات نہیں ہونے چاہئیں، نہ ہی خواتین پر بے بنیاد الزامات لگائے جانے چاہئیں، اگر جادو ٹونے کی بات حقیقت ہو تو حقائق بتائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی مکاؤ نہیں، حکومت بھگاؤ مارچ ہے، سعد رفیق

گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہر قسم کے حقائق عوام کے سامنے لانا حزبِ اختلاف کا فرض ہے۔ عوام کی خواہش ہے کہ اگر کرپشن بنی گالہ سے کنٹرول ہوتی ہے تو ان کو بتایا جائے۔

قبل ازیں حمزہ شہباز کے والد اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و صدر ن لیگ شہباز شریف بھی حکومت پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ میں جادو ٹونے کیلئے مرغیوں کا منوں گوشت جلانے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا مہنگائی مکاؤ مارچ دراصل حکومت بھگاؤ مارچ ہے۔سازشی گرگٹ کے بدلتے رنگ تو دیکھو، زہریلی زبان قومی اداروں اور سیاسی مخالفین پر زہر برسا رہی ہے۔ 

Related Posts