اسلام آباد: پاکستانی قوم نے سال بھر میں بیرون ملک سے 530ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد کروالیے ہیں۔ درآمدات کے اعدادوشمار نے تجزیہ کاروں کے ہوش اڑادئیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ہاتھوں مقروض، مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی پاکستانی قوم کی موبائل فونز کی لت نے اربوں روپے ڈبو دئیے۔ سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 26-2025 کے دوران 530ارب 49 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔
رواں برس 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر قوم کا انحصار بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں فونز کی درآمدات میں 27اعشاریہ 24فیصد کا اضافہ جبکہ جون 2026 میں ماہانہ بنیادوں پر 11اعشاریہ 73فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد اپنا زیادہ تر وقت موبائل فون پر سوشل میڈیا سرفنگ میں گزارتی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر موبائل فون کی درآمدات میں 1 اعشاریہ صفر سات فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جو فون کے بے جا استعمال کا عکاس ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








