حکومت کا شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے چھوڑے ہوئے گندگی کے ڈھیر کو کون صاف کرے گا۔شہباز شریف
عمران خان کے چھوڑے ہوئے گندگی کے ڈھیر کو کون صاف کرے گا۔شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے مبینہ طور پر ن لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی، تاہم نواز شریف کی وطن واپسی کے تاحال کوئی آثار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ناظم جوکھیو قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانیکا خیرمقدم کرتے ہیں، خرم شیر زمان

پیپلز پارٹی کے کرپٹ وزرا عوام اور میڈیا کو گمراہ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ

وفاقی حکومت نے شہباز شریف کے خلاف مبینہ طور پر لاہور ہائیکورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی درخواست کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے حکومت کے اعلان پر سخت ردِعمل آیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نواز شریف کو جلد برطانیہ سے وطن واپس لائے گی۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، انہیں لایا جائے گا۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے متعلق وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ہم نے کئی سال لگا کر برطانیہ سے قانونی معاملات حل کر لیے ہیں۔ ایاز صادق نے نواز شریف کی وطن واپسی کا کہا تو جاتی امرا والوں کے دل بیٹھ گئے۔

Related Posts