کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، حکومت نے لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، حکومت نے لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی
کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، حکومت نے لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر حکومت نے لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی جس کے تحت شہر کے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس افسران کو دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

داتا کی نگری لاہور میں ہسپتالوں کے انتطامی دفاتر ہفتہ اور اتوار سمیت پورا ہفتہ کھلا رہیں گے۔ محکمۂ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ضروری عملے کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔ 

یاد رہے کہ ملک بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن سمیت دیگر آپرشنز پر غوروخوض کیلئے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی اجلاس آج ہوگا۔

 آج مسلسل دوسرے روز کورونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو 21 جون 2020ء کے بعد سے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر این سی او سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  لاک ڈاؤن پرغور، اسدعمر کی زیرِ صدارت این سی او سی اجلاس آج ہوگا

Related Posts