ملک کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سونا سستا ہوگیا، ملک کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کمی کے نتیجے میں سونا 1834 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی سونے کی فی 10 گرام اور فی تولہ قیمت میں بالترتیب 43 اور 50 روپے تک کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے سال کی آمد پر سونا سستا، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی

حیدر آباد، کراچی، ملتان، سکھر، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہو گئی۔ سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی معمولی کمی ہوئی۔ نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 896روپے تک آگئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں کمی بیشی کی بجائے استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 1 ہزار 450 جبکہ فی 10 گرام چاندی 1 ہزار 243 اعشاریہ 14 روپے پر برقرار ہے۔ گزشتہ روز بھی چاندی کی یہی قیمت ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ برس 2021 کے دوران بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ دسمبر کی آخری تاریخ کو اچھی خبر سننے میں آئی۔ نئے سال کی آمد سے قبل سونا سستا ہوگیا جبکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 سال کے آخری روز 31 دسمبر 2021 کو سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔قیمتوں سے متعلق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 24کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی۔

 

Related Posts