آمنہ الیاس اور گوہر رشید ذی فائیو کی ویب سیریز میں جلوہ گر ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ آمنہ الیاس دونوں جلد ایک منفرد ویب سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اداکار مرزا گوہر رشید نے صحافی حسن کاظمی کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کردی ہے تاہم آمنہ الیاس نے ابھی تک اس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ گوہر رشید اور آمنہ الیاس ’تین تارا‘ نامی ویب سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایات کاشف نثار دیں گے اور اس کی کہانی بی گل نے لکھی ہے۔

مذکورہ ویب سیریز کی شوٹنگ جلد ہی شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ذی فائیو اسٹریمنگ سروس دنیا کے 190 ممالک میں دستیاب ہے تاہم پاکستان میں اسکی سروسز موجود نہیں ہیں۔

Related Posts