ڈرامہ سیریل جانِ جہاں اپنی آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جانِ جہان
(فوٹو: اے آر وائی)

حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کا ڈرامہ سیریل جانِ جہاں اپنی آخری قسط کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا ہے جسے عوام کی بڑی تعداد نے بے حد پسند کیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ شب نشر کی جانے والی ڈرامہ سیریل جانِ جہاں کی آخری قسط کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔ ماہ نور اور شہرام کے ڈرامے کے ہنسی خوشی اختتام کو حمزہ عباسی اور عائزہ خان کے مداحوں نے بہت اہمیت دی۔

قبل ازیں حمزہ عباسی اور عائزہ خان ڈرامہ سیریل پیارے افضل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کا اختتام ڈرامہ بینوں کیلئے افسوسناک رہا۔ڈرامہ سیریل جانِ جہاں میں کشور کے کردار کے تفصیلی تجزئیے کے ساتھ اختتام کو بھی ڈرامہ دیکھنے والوں نے پسندیدگی سے نوازا۔

ڈرامے میں خاص طور پر قاسم علی مرید کو بھی سراہا گیا ہے کہ انہوں نے ڈرامے کے شاندار اختتام کیلئے فضا کس طرح تشکیل دی اور اپنے کرداروں کو کہانی کے ساتھ مخصوص انداز میں پیش کیا۔ ڈرامے کی کہانی ردا بلال نے تحریر کی جبکہ ہدایتکاری قاسم علی مرید نے کی۔

جانِ جہاں کے پروڈیوسرز میں ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں، ثنا شاہنواز اور شہزاد نصیب کے نام شامل ہیں۔ حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کے علاوہ ڈرامے کی کاسٹ میں آصف رضا میر، سویرا ندیم، عماد عرفانی، نور الحسن، مریم نفیس، نوال سعید، حارث وحید اور راجا حیدر کے نام شامل ہیں۔

Related Posts