نارووال، دلہاکے رشتہ داروں کی باراتیوں پر نوٹوں، موبائل فون اور لاکھوں کے تحائف کی بارش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نارووال
(فوٹو: ویڈیو گریب)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک بھارت سرحد سے قریب پنجاب کے ضلع نارروال میں دلہا کے رشتہ داروں نے باراتیوں پر نوٹوں، موبائل فون اور لاکھوں کے تحائف کی بارش کردی ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں پیش آیا جہاں بارات میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے موبائل فون، نوٹ، سوٹ اور لاکھوں روپے کے دیگر تحائف باراتیوں پر برسا دئیے۔

رپورٹ کے مطابق بارات جب نارووال کے محلہ عباس نگر سے بینڈ باجوں کے ساتھ صدیق پورہ کے علاقے پہنچے تو دلہا کے بھائی اور دوست دلہن کے مکان کی چھت پر چڑھ گئے اور موبائل فونز، سوٹ اور نوٹ برسائے۔

دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے باراتیوں پر لاکھوں روپے کے نوٹ، موبائل فونز، سوٹ اور دیگر تحائف کی بارش کی۔ اس موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف شادی میں شریک مہمانوں نے بلکہ دیگر شہریوں نے بھی تحائف لوٹنے میں پھرتی دکھائی۔

واضح رہے کہ پنجاب ملک کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے جہاں کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر نوٹ، سوٹ، موبائل فونز اور دیگر تحائف لوٹے اور بعض نے مخصوص جال کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تحائف اپنی جھولی میں ڈالنے کی کوشش کی۔

Related Posts