کراچی کے ان علاقوں میں رات بھر گیس بند رہے گی، الرٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کیلئے اہم الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ سے گلشن معمار تک 16 انچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن کی کمیشننگ کا کام کیا جائے گا، جس کے دوران اس روٹ پر قائم تمام متعلقہ ٹی بی ایس (TBSs) کو نئی پائپ لائن سے منسلک کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ تکنیکی کام کی تکمیل کیلئے آج رات 10 بجے سے اتوار کی صبح 10 بجے تک متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق جن علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگی ان میں گلشن اقبال کے بعض علاقے، گلشن معمار، ابوالحسن اصفہانی روڈ، میٹروول، اسکیم 33 کے بعض علاقے اور ال آصف اسکوائر شامل ہیں۔

کمپنی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے دوران گیس کا محتاط استعمال کریں اور ضروری کام پیشگی مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Related Posts