خیبر پختونخوا، شمالی وزیرستان سے گیس کے ذخائر دریافت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا، شمالی وزیرستان سے گیس کے ذخائر دریافت
خیبر پختونخوا، شمالی وزیرستان سے گیس کے ذخائر دریافت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں گیس ذخائر کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم نے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کی۔ماڑی پیٹرولیم نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ گیس شیوا 2 نامی کنویں سے دریافت ہوئی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxMjIyODIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDEyMjI4MiAtINiu24zYqNixINm+2K7YqtmI2YbYrtmI2Kcg2LPbkiDar9uM2LMg2qnbkiDYsNiu2KfYptixINiv2LHbjNin2YHYqtiMINmI2LLbjNixINin2LnYuNmFINqp2Kcg2LnZiNin2YUg2qnZiCDZgdmI2LHbjCDZgdix2KfbgdmF24wg2qnYpyDYrdqp2YUiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTIyMjg3LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIyLzA2L1NoZWhiYXotU2hhcmlmLTItMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itiu24zYqNixINm+2K7YqtmI2YbYrtmI2Kcg2LPbkiDar9uM2LMg2qnbkiDYsNiu2KfYptixINiv2LHbjNin2YHYqtiMINmI2LLbjNixINin2LnYuNmFINqp2Kcg2LnZiNin2YUg2qnZiCDZgdmI2LHbjCDZgdix2KfbgdmF24wg2qnYpyDYrdqp2YUiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KfYs9mE2KfZhSDYotio2KfYrzog2K7bjNio2LEg2b7Yrtiq2YjZhtiu2YjYpyDYs9uSINqv24zYsyDaqduSINiw2K7Yp9im2LEg2K/YsduM2KfZgdiqINuB2YjZhtuSINqp25Ig2KjYudivINmI2LLbjNixINin2LnYuNmFINi024HYqNin2LIg2LTYsduM2YEg2YbbkiDYudmI2KfZhSDaqdmIINqv24zYsyDaqduMINmB2YjYsduMINmB2LHYp9uB2YXbjCDaqdinINit2qnZhSDYr9uSINiv24zYp9uUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

ماڑی پیڑولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں سے تقریباً 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جاسکتی ہے۔

اعلامیے میں ماڑی پیٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ شیوا 2 کنویں کی کھدائی گزشتہ برس 2 جون کو شروع کی گئی۔ کنواں 4 ہزار 577 میٹر تک کھودا گیا، نئی دریافت ملک بھر میں گیس ذخائر میں بہتری کا باعث بنے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  خیبر پختونخوا سے گیس کے ذخائر دریافت ہونے کے بعد سابق  وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو گیس کی فوری فراہمی کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جون 2022 میں سابق قبائلی علاقوں سے دریافت کی گئی گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے گیس عوام کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

قبل ازیں خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ اس وقت تک خیبر پختونخوا میں گیس کے کل ذخائر کی مقدار 19 ٹریلین کیوبک فٹ جبکہ تیل کے 600 ملین بیرل تھے۔

Related Posts