حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کے جنازے کراچی پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

قتل
(فوٹو: آن لائن)

حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کے جنازے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز سے جدہ سے دو جاں بحق افراد کی لاشیں کراچی ائیرپورٹ لائی گئیں، جن کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں رہنے والے عمیر افضل اور منزل پمپ علاقے کے محمد اکرم حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے جن کی لاشیں کراچی لائی گئیں۔ دونوں میتیں سعودی ائیر کے ذریعے کراچی پہنچیں۔

اس کے علاوہ حملے میں زخمی ہونے والے عابد علی، محمد رضوان اور محمد وحید کو بھی پی آئی اے کی پرواز پی کے 762 سے کراچی لایا گیا ہے۔ سعودی سفارت خانے اور حکومتی اہلکاروں نے ائیرپورٹ پر ان لوگوں کو وصول کیا جبکہ کچھ دیگر زخمیوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب روانہ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ حوثیوں نے 11 اگست کو تہامہ نامی مال بردار جہاز پر حملہ کیا تھا جس میں کئی افراد شہید ہوئے تھے۔رواں برس پاکستانیوں کی حوثیوں کے ہاتھوں شہادت کے افسوسناک واقعے پر متأثرہ علاقوں کے عوام سوگورا ہیں۔

Related Posts