پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16مئی سے اضافے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے، کیونکہ حکومت آئندہ ہفتے قطر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے قبل غیر مقبول مالیاتی فیصلے لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے حکومت کو دو سمریاں ارسال کی ہیں اور نئی قیمتوں کا اعلان اتوار کی رات کیا جا سکتا ہے اور ان کا اطلاق پیر سے ہو گا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی تازہ ترین اقتصادی پیشرفت اور پالیسی پر عمل درآمد سے متعلق ساتویں جائزہ اجلاس سے قبل، وفاقی حکومت فروری کے آخر میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ سبسڈیز کو واپس لے گی۔

حکومت کو بھیجی گئی اپنی ایک سمری میں، اوگرا نے ایندھن کی قیمتوں میں ”مرحلہ وار” اضافے کی تجویز دی ہے۔

اگر حکومت اس پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے تو پیٹرول کی قیمت 45 روپے فی لیٹر تک بڑھ جائے گی، لیکن اگر حکومت نے جزوی طور پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تو اس میں 31 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

اوگرا نے پہلی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے اور دوسری سمری میں 85 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی شوگر ملوں کو 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کی ہدایت

اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Related Posts