سندھ کے نواحی گاؤں میں مکان کی دیوار گرنے سے چار بچے جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four children die under collapsing wall in village in sindh
ARY NEWS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مٹیاری : سندھ میں نیو سعید آباد کے قریب ایک گاؤں میں چار بچے مکان کی دیوار کے ملبے تلے دب کر جان سے گئے ۔

ضلع مٹیاری میں نیو سعید آباد کے نواحی گاؤں رمضان انڑ میں ایک مکان کی خستہ حال دیوار بچوں پر گرنے سے چار جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 10سالہ حرا، 8سالہ ظہور، 7سالہ ابوبکر اور 6سالہ اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔

گاؤں والوں کی طرف سے اطلاع دیے جانے کے ایک گھنٹے بعد بھی پولیس اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچ سکے۔واقعے کے ایک گھنٹے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشیں نکالیں۔

گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں ایک مکان کی چھت گرنے سے کم از کم چھ افراد جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

یہ واقعہ تحصیل برمل کے علاقے رگزئی میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں، ایک خاتون اور تین مردوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے خاندان کے 4 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts