فلورملوں کی ہڑتال، سپلائی بند، آٹے کا بحران، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Flour Mills Strike

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پرسیلز ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کے باعث سپلائی بند کردی گئی ہے جس کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہونے اورقیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 23 جون کو آٹے کی سپلائی بند اور 30 جون سے ملک بھر کی فلور ملوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے کہا تھاکہ 23 جون سے آٹے کی سپلائی بند کردیں جبکہ 24 جون سے دو روزہ ٹوکن ہڑتال کی جائے گی۔

چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے حکومت پر واضح کیا تھاکہ اگر ٹوکن ہڑتال کے باوجود مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر کی فلورملیں 30 جون سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال پر چلی جائیں گی۔ حکومت کی مسائل حل کرنے میں عدم دلچسپی کے باعث ہڑتال کے لیے مجبور ہوئے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی ہڑتال، پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ

چوہدری محمد یوسف نے مزید کہا کہ ملک میں کبھی بھی چوکر پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا گیا لیکن رواں بجٹ میں چوکر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔

چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن چوہدری یوسف نےبتایا کہ ملک میں آٹے کی سالانہ کھپت 30 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے،مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے اگست میں فوری طور پر 30 سے 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا ضروری ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ٹوکن ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات منظور نہ کئے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جائیگی۔

Related Posts