ملک بھر میں آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی ہڑتال، پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی ہڑتال، پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی جس کے نتیجے میں ملک گیر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی جو آج سے شروع ہو گئی ہے۔ ہڑتال کے نتیجے میں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل کردی گئی۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سے ملاقات کیلئے وقت مانگا گیا اور اپے مطالبات بھی سامنے رکھے گئے، حکومت نے ملنے کا وقت دیا، نہ ہی مطالبات تسلیم کیے، اس لیے ملک گیر ہڑتال کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کاروبار نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت انکم ٹیکس کی شرح 3 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کرے۔ انکم ٹیکس کا ودہولڈنگ ریٹ بھی 3.5 سے 2.5 کردیا جائے۔

مزید برآں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس ودہولڈنگ ایجنٹ ریٹ بھی 1 فیصد کم کیا جائے۔ آئل کمپنیاں 15 روز میں ادائیگی کی پابند بنائی جائیں۔ غیر قانونی لوڈنگ کو روکا جائے۔

جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے کمرشل اور غیر قانونی لوڈنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم اسے روکا نہیں جاتا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن شروع ہونے پر ٹینک لاری کو روڈ کا حصہ دیا جائے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال مسترد کردی۔سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کہا کہ ملکی معیشت اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم کسی بھی قسم کی ہڑتال نہیں کریں گے۔

گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر شمس شاہوانی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے تمام کمپنیوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا  اور کیو سسٹم پر عملدرآمد کا پابند کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آل پاکستان آئل ٹینکر اونرایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

Related Posts