نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:  نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 12 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہو جائیں گی، جہاں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی

جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر دفاع کے بھائی لیاقت خٹک نے پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

Related Posts