بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کے استعمال میں 38فیصد اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:گزشتہ ماہ اگست کے دوران ایل این جی کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کے استعمال میں 38فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگست میں فرنس آئل کا استعمال38فیصد اضافے سے 5 لاکھ 15 ہزار ٹن سے زائد رہا جب کہ جولائی میں 3لاکھ74ہزار ٹن کے لگ بھگ فرنس آئل استعمال کیا گیا تھا۔

بجلی کی پیداوار کیلئے ایل این جی کی در آمد میں تاخیر کے سبب فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا،گزشتہ ماہ مٹی کے تیل کی کھپت 59فیصد اضافے سے 6696ٹن رہی جبکہ جولائی میں مٹی کے تیل کی کھپت4216ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت گزشتہ ماہ 30فیصد اضافے سے 49ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ ہائی اوکٹین کی کھپت دو فیصد اضافے سے 11ہزار974ٹن رہی۔

اگست میں پٹرول کی کھپت 9فیصد کی کمی سے 7لاکھ39ہزار ٹن سے زائد رہی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت گزشتہ ماہ 7فیصد کمی سے 6 لاکھ 74 ہزار ٹن سے زائد رہی۔

مزید پڑھیں: کسٹمز کے اعلیٰ افسران کا ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کا دورہ

جولائی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت 7لاکھ23ہزار ٹن سے زائد رہی تھی،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت گزشتہ ماہ 17فیصد کمی سے 1547ٹن رہی جبکہ جولائی میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت1869ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔