پاکستان میں بچوں کو جنسی زیادتی سے بچنے کا شعور دینے کیلئے پہلی کتاب شائع ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں بچوں کو جنسی زیادتی سے بچنے کا شعور دینے کیلئے پہلی کتاب شائع ہوگئی
پاکستان میں بچوں کو جنسی زیادتی سے بچنے کا شعور دینے کیلئے پہلی کتاب شائع ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں بچوں کو جنسی زیادتی سے بچنے کا شعور دینے کیلئے میرا جسم میرا ہے کے نام سے کتاب شائع ہو گئی ہے جس کے مصنف اشہد احمد قریشی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کتاب کا مصنف میرا جسم میرا ہے نامی کتاب میں بچوں کو سمجھاتا ہے کہ غلط جنسی حرکات سے کیسے بچنا ہے اور جنسی زیادتی سے قبل ایسے لوگوں کو کیسے پہچاننا ہے جو ایسے سنگین جرم کے مرتکب ہوسکتے ہیں۔

خود کتاب کے مصنف اشہد قریشی نے کہا کہ اپنے بچپن میں مجھے بھی جنسی زیادتی کا سامنا رہا اور جس نے میرے ساتھ یہ کیا، وہ خود میرے ہی رشتہ داروں میں سے تھا۔ مجھے یاد ہے میں کس طرح بے یارومددگار رہا۔

مصنف اشہد قریشی نے کہا کہ میں اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ کیسے کیا جائے۔ بالآخر میں نے یہ بات اپنے والدین کو بتائی لیکن سب لوگ اتنے خوش قسمت نہیں ہوتے۔

اشہد قریشی نے کہا کہ یہ وہ بنیادی وجہ ہے جس کی بناء پر میں نے کتاب لکھی۔ کتاب بڑی سادہ زبان میں بچوں کو اپنے جسم کے بارے میں شعور عطا کرتی ہے کہ وہ اپنے جسم کے کس حصے کو کس شخص کو چھونے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ 

کتاب میں بچوں کو سمجھایا گیا ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ میں سے کس شخص پر بھروسہ کرسکتے ہیں اور کس پر نہیں۔ جسم کے ان حصوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جنہیں ہر شخص کو چھونے کی اجازت نہیں۔ 

میرا جسم میرا ہے نامی کتاب میں بچوں کو جنسی ہراسانی اور تشدد کی علامات کے بارے میں بھی آگہی دی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنسی تشدد کا شکار بچوں کو کس طرح پہچانا جاسکتا ہے۔ 

Related Posts