پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ، 1 سپاہی شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ، 1 سپاہی شہید
پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ، 1 سپاہی شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 سپاہی شہید ہوگیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے تازہ ترین بیان کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان صابر شاہ شہید ہوا۔ فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ باجوڑ سیکٹر میں پیش آیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بارہا سرحد پر اشتعال انگیزی اور دہشت گردوں کی کارروائی کے معاملات پر افغان حکومت سے بات چیت کی، تاہم اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حملہ آورکی چور کیلئے پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

Related Posts