کراچی ائیرپورٹ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد بیرونِ ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران ایف ائی اے کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد کے بیرونِ ملک فرار کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ احسان الحق نامی ملزم کا تعلق صوابی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کرائم انڈیکس، پاکستان چھٹے سے 128ویں نمبر پر آگیا

گرفتار دہشت گرد بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے پی کے کو مطلب ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ملزم احسان الحق کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ ملزم کی گرفتاری کو ایف آئی اے کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پاکستان ورلڈ کرائم انڈیکس میں چھٹے سے 128ویں نمبر پر آگیا۔رینجرز نے قیامِ امن کیلئے سندھ پولیس کا بھرپور ساتھ دیا۔

شہرِ قائد میں 2 روز قبل یومِ شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی دنیا کے مشہور ممالک کے معروف شہروں سے کرائم انڈیکس میں بہتر مقام پر ہے۔

 

Related Posts