حکومت کی معاشی کامیابی مفاد پرستوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی معاشی کامیابی مفاد پرستوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔فردوس عاشق اعوان
حکومت کی معاشی کامیابی مفاد پرستوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی کامیابی مفاد پرست اور بدعنوان سیاستدانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹریکٹرز کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ ہوا اور اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بہتری سامنے آئی۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مالیسال 20-2019ء میں 15 ہزار 200 کے مقابلے میں 21 ہزار 800 یونٹس ٹریکٹرز فروخت ہوئے جو وزیرِ اعظم عمران خان کی درست معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹریکٹرز کی فروخت زرعی پیداوار اور زرِ مبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہوگی جبکہ جنوری 2020ء میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بھی ترقی کی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنوری 2020ء میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جبکہ دنیا کی 7ویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی۔ تحریکِ انصاف حکومت معاشی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: قبضہ مافیا کے خلاف  آپریشن کیا جارہا ہے، فردوس عاشق اعوان 

Related Posts