آصف زرداری نے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر لیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری نے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر لیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا الزام
آصف زرداری نے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر لیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر آصف علی زرداری پر پی ڈی ایم کو ہائی جیک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں کرپشن کا بے تاج بادشاہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمبلی کو جعلی کہہ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرنے والے اپنا بیانیہ اپنے ہاتھوں دفن کرچکے ہیں۔

پیغام میں  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو للکارتے فضل الرحمان سوائے مودی کی خدمت کے اور کچھ نہیں کر رہے۔ ملک میں انتشار اور خانہ جنگی کے راستے پر نکلے ہوئے ٹولے کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاریخ پہ تاریخ دینے کی روایت پر عمل پیرا نام نہاد پی ڈی ایم قیادت ایک بار پھر استعفوں کی ردی ایک دوسرے کو دکھا کر دل بہلاتی رہی۔ زرداری کا جادو خوب چلا۔

سابق صدر آصف زرداری پر اپوزیشن اتحاد کا کنٹرول سنبھالنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ نے کمال مہارت سے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کرتے ہوئے بے روزگار ٹولے کا ریموٹ کنٹرول پوری طرح اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا

Related Posts