ایف آئی اے کی کارروائی، شوروم سے لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، شوروم سے لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لیں
ایف آئی اے کی کارروائی، شوروم سے لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لیں

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کی ٹیم نے جمعرات کو کراچی میں کاروں کے شوروم سے چار لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

شوروم کا مالک ان گاڑیوں کی درآمد کا ثبوت فراہم کرنے سے قاصر تھا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ اسکیم کا حصہ ہیں۔

ایف آئی اے کراچی میں کاروں کے شو روم مالکان سے تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ ایک قسم کا غیر قانونی عمل ہے جو غیر قانونی رقم کی منتقلی کے لیے بین الاقوامی تجارتی لین دین کا استعمال کرتے ہیں۔

ایک حالیہ چھاپے میں، ایف آئی اے نے خالد بن ولید روڈ پر کاروں کے شوروم سے چار لگژری گاڑیاں قبضے میں لیں، جن میں ایک لینڈ کروزر اور ایک آڈی بھی شامل ہے۔

شوروم کے مالک کو متعدد بار ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔ایف آئی اے نے کراچی میں 13 دیگر کار شو رومز کے مالکان کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی بار 355 میٹر بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز

رواں ہفتے کے اوائل میں ایف آئی اے نے کراچی میں عزیز سیکھا نامی تاجر کے گھر پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی کے ساتھ ساتھ پرائز بانڈز بھی برآمد کیے تھے۔

Related Posts