وفاقی حکومت کی پالیسیز نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، سہیل انور سیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کی پالیسیز نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، سہیل انور سیال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ترقیاتی فنڈز کے بعد سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پرزکوۃ فنڈز کے پیسے بھی کم جاری کرنے کا الزما عائد کردیا ہے۔  صوبائی وزیرسہیل انورسیال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت زکوۃ فنڈز کے 29 کروڑ 27 لاکھ سے زائد  کی رقم کھا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اخلاقیات کی تمام حدیں پارکرلی ہیں اور ملکی معیشت کو تباہ اور کسانوں کو پریشان کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم پی اے لالچند اکرانی راکیش کمار دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر آبپاشی اوقاف و زکوۃ و عشر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت سندھ میں پانی کی کمی بدستور برقرار ہے اور سندھ میں 19 فیصد کمی کا شکار ہے پانی کا گیارہ ہزار چھ سو نو کا شارٹ فال ہے۔ سی جے اور ٹی پی کینال اپنے عروج پر چل رہے ہیں، پنجاب کے دونوں کینال زیادہ پانی لے رہے ہیں، یہ دونوں کینال بند کئے جائیں تو سندھ، بلوچستان میں پانی کی قلت ختم ہو جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ نیوٹرل فرمز اور ماہرین کے دورے کا ہم نے مشورہ دیا، اب تک آئیں بائیں شائیں کررہے ہیں، ارسا میٹنگ کے منٹس نہیں دیئے جارہے ہیں۔ ٹی پی اور سی جے لنک کینال بدستور بہہ رہے ہیں۔ 64 بلین کی کاسٹ سے پانی کی بچت ہوئی، 540 کیوسک پانی بچایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ارسا میں سندھ کے نمائندے کی جانب سے مسلسل پانی کمی کے متعلق آگاہ کیا جبکہ ٹی پی لنک کینال پر 3 صوبوں کے اعتراضات ہیں، لیکن اس کے باوجود صوبوں کے شکایتوں کا ازالہ نہیں کیا جارہا۔ اس وقت بھی پانی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ ارسا حکومت سندھ اور پی پی پی کو نہ سنے لیکن پانی کے ماہرین کے ساتھ اس مسئلے پر بات کرے، ہم پانی کے مسئلے پر جو بات کرتے ہیں اس کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ارسا ریگیولیٹری اتھارٹی ہے جس کا کام پانی تقسیم کو شفاف بنانا ہے، ارسا اور پی ٹی آئی کی گٹ جوڑ کے باعث سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں دیا جارہا، اس وقت کے پی کے اور پنجاب کو اپنے حصے کا پانی مل رہا ہے لیکن سندھ اور بلوچستان سے زیادتی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف کے لیے پچھلے سال بجٹ میں  25اسکیمزرکھی گئی تھی اس مرتبہ 500 ملین کی زیادہ اسکیمز بڑھائی گئی ہیں، بدقسمت قوم ہیں ہمارے اوپر نااہل حکمران مسلط کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت ہمارے 29 کروڑ 27 لاکھ سے زائد زکواۃ کی رقم بھی کھا گیا ہے یہ زکواۃ کے پیسے بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں، وفاق ہر سال 2 ارب سے زائد رقم زکوۃ کی مد میں دیتا ہے، اس دفعہ وفاق نے پیسے کم جاری کئے ہیں، زکوۃ فنڈز کے 29 کروڑ روپے کم ملے ہیں۔

سہیل انور سیال نے کہاکہ وفاقی حکومت نےملک کی معیشت کو تباہ اورکسان کو پریشان کردیا ہے ،کسان کو مہنگے داموں بیج خریدنا پڑیگا،غریب کسانوں کے پاس بیج موجود نہیں ہیں پانی کی قلت بڑھ چکی ہے،پانی کی قلت سے مزید بحران پیداہوگا،کاشتکاری متاثرہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کی منظوری دیدی

Related Posts