فضل الرحمان دھرنا: ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔فیصل واؤڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان دھرنا: ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔فیصل واؤڈا
فضل الرحمان دھرنا: ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔فیصل واؤڈا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ دھرنے اور احتجاج کے نام پر ڈنڈا بردار جتھوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ فضل الرحمان دھرنے میں شریک  لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ میں پی ایس 11 کی پولنگ جاری، جی ڈی اے اور پی پی پی آمنے سامنے

وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے سوال کیا کہ اپوزیشن کو کیا مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے دھرنا ضروری ہے؟ مولانا بتائیں کہ اسلام کو کس قسم کا خطرہ لاحق ہے جس  کے خلاف جوش و خروش سے دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں؟ جبکہ حکومت اس معاملے پر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے چکی ہے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوجائیں، تاہم اگر اپوزیشن اپنی ضد پر اڑی رہے گی اور احتجاج پر اصرار کرے گی تو بے شک کرے لیکن ہم ریاستی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، نہ ہی کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  کامیاب جوان نامی فلاحی منصوبے کا افتتاح کریں گے جسے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ قرار دیا جارہا ہے۔

کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین، سیاسی و سماجی رہنما، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج کامیاب جوان فلاحی منصوبے کا افتتاح کریں گے

Related Posts