سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کی ن لیگ میں شمولیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کی ن لیگ میں شمولیت

سابق وزیرِ داخلہ فیصل صالح حیات ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان آج کیے جانے کی توقع ہے۔ شاہ جیونہ میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف آج شاہ جیونہ کا دورہ کریں گے جہاں مخدوم فیصل صالح حیات کی ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQzODgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDM4OCAtINmG2YjYp9iyINi02LHbjNmBINqp24wg2YLbjNin2K/YqiDZhduM2rog2KfZhNuM2qnYtNmGINmF24zauiDaqdin2YXbjNin2KjbjCDYrdin2LXZhCDaqdix24zZhtqv25LblNi024HYqNin2LIg2LTYsduM2YEiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTM0NTI1LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIyLzA5L1BNLVNoZWhiYXotU2hhcmlmLTItMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmG2YjYp9iyINi02LHbjNmBINqp24wg2YLbjNin2K/YqiDZhduM2rog2KfZhNuM2qnYtNmGINmF24zauiDaqdin2YXbjNin2KjbjCDYrdin2LXZhCDaqdix24zZhtqv25LblNi024HYqNin2LIg2LTYsduM2YEiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPYp9io2YIg2YjYstuM2LHYp9i52LjZhSDYtNuB2KjYp9iyINi02LHbjNmBINmG25Ig2qnbgdinINuB25Ig2qnbgSDbgdmFINmG2YjYp9iyINi02LHbjNmBINqp24wg2YLbjNin2K/YqiDZhduM2rog2KfZhNuM2qnYtNmGINmF24zauiDaqdin2YXbjNin2KjbjCDYrdin2LXZhCDaqdix24zauiDar9uS25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

سابق وزیرِ داخلہ فیصل صالح حیات کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ علاقے کی شخصیات اور ووٹرزکی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی رائے پر فیصلہ ہوا ہے۔ 

ماضی میں فیصل صالح حیات نے پی پی پی چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ فیصل صالح حیات آج شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کریں گے۔

آج سے 5 سال قبل 2017 میں فیصل صالح حیات ایک بار پھر پی پی پی میں شامل ہوئے تھے اور 2018 کے عام انتخابات میں الیکشن میں حصہ بھی لیا تھا۔

فیصل صالح حیات کو مخالف امیدوار نے صرف 600ووٹوں سے شکست دے دی۔ واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے وفاقی وزیرِ داخلہ کے طور پر قوم کی خدمت کی ہے۔

Related Posts