بھتہ خوری کرنے والی سندھ حکومت نے کراچی کو تباہ کیا، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر علی زیدی کاکراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ، افسران پر برہمی کا اظہار
وفاقی وزیر علی زیدی کاکراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ، افسران پر برہمی کا اظہار

کراچی:وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پچھلے سال کراچی کے نالے پاکستان تحریک انصاف نے صاف کیے تھے تو کراچی بارش میں ڈوبا نہیں، اس بار وزیر اعلی سندھ اور انکی چور کابینہ نے نالے صاف نہیں کرائے تو کراچی دریا بن گیا۔

سماجی رابطوں کی وین سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کل بڑا تماشہ ہوا ہے، شہر کے نالے اس بار چور اور کرپٹ حکومت سندھ نے صاف نہیں کرائے جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ وزیر اعلیٰ کے پاس ہے، وہ کام نہیں کرواتے بس شور مچاتے ہیں، انہوں نے نالوں سے کچرا صاف نہیں کرایا اس لیے شہر تالاب بنا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال شہر کراچی کی کلین مہم میں ہم نے یہاں کے نالے صاف کرائے تھے۔انہوں نے کہاکہ قتل و غارت،بیڈ گورنس بھتہ خوری کرنیو الی حکومت نے کراچی کو تباہ کیا ہے۔

Related Posts