اسلام آباد میں سی ڈی اے انفورسمنٹ انسپکٹرزکی بھتہ وصولیاں، میڈیا کو دھمکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں سی ڈی اے انفورسمنٹ انسپکٹرزکی بھتہ وصولیاں، میڈیا کو دھمکیاں
اسلام آباد میں سی ڈی اے انفورسمنٹ انسپکٹرزکی بھتہ وصولیاں، میڈیا کو دھمکیاں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سی ڈی اے انفورسمنٹ کے انسپکٹر عثمان لاشاری اور ذوالفقار عباسی بھتہ وصولیوں کے عوض تجاوزات قائم کرانے میں مصروف ہوگئے، میڈیا کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں۔

سی ڈی اے انفورسمنٹ کے انسپکٹر عثمان لاشاری اور ذوالفقار عباسی جو کے اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، دونوں انسپکٹر فی ٹھیہ ماہانہ پانچ سے دس ہزار وصول کرتے ہیں اور جو ماہانہ ان دونوں کی جیب گرم کرتے ہیں ان کو کہتے ہیں کے ہم آپ کو تنگ نہیں کریں گے۔

سی ڈی اے انفورسمنٹ کے انسپکٹر عثمان لاشاری اور ذوالفقار عباسی بھتہ وصولی کے عوض ٹھیے قائم کروانے لگے، جو ٹھیے والا ان کو ماہانہ پیسے نہیں دیتا اس کا سارا سامان اٹھا لیتے ہیں۔

کچھ دن قبل جی ایٹ میں موجود ایک ٹھیہ پرذوالفقار عباسی اور عثمان لاشاری آئے اور پیسے مانگنے لگے تو ٹھیے والے نے پیسے دینے سے انکار کردیا، تو دونوں انسپکٹر زنے اس کا سامان اٹھا لیا۔

جب اس نے میڈیا کو اطلاع کی کے سی ڈی اے والے مجھ سے ماہانہ پیسے مانگتے ہیں تو میڈیا نے جب دونوں انسپکٹر کا مؤقف لیا تو انہوں نے کہا کے ہم میڈیا سے نہیں ڈرتے جاؤ جو ہوتا کر لو ہم سی ڈی اے یونین اور چیئرمین سی ڈی اے کے کار خاص ہیں۔ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

اس سے ظاہر ہوتا کے سی ڈی اے انفورسمنٹ کے ڈائریکٹراور ڈپٹی ڈائریکٹر اپنے انسپکٹرز کو کرپشن کرنے میں مکمل سپورٹ کرتے ہیں جو شاید چیئرمین سی ڈی اے کے علم میں نہ ہو،چیئرمین سی ڈی اے کو چاہئیے کے ان کرپشن کرنے والے انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کرے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ان درندہ صفت انسپکٹرز کو فوری طور پر نوکری سے نکالا جائے جو چیئرمین سی ڈی اے کا نام بدنام کر رہے ہیں.وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب نے کہا تھا کے کرپشن کرنے والے عناصر کو میں نہیں چھوڑوں گا لیکن کرپشن کرنے والے سرعام کرپشن کر رہے ہیں۔

Related Posts