کراچی، آرٹس کونسل میں قیدیوں کے تخلیق کردہ خوبصورت فن پاروں کی نمائش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی آرٹس کونسل میں خوبصورت فن پاروں کی نمائش ہوئی  جبکہ ان پینٹنگز کی خاص بات یہ تھی کہ ان کے آرٹسٹ نے جیل میں قید ہونے کے بعد انہیں تخلیق کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی آرٹس کونسل میں خوبصورت فن پاروں کی نمائش کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایک پینٹنگ جسے اعجاز نامی آرٹسٹ نے تخلیق کیا، اس پر پیوند کاری کا خوبصورت کام بھی کیا گیا ہے۔

مذکورہ پینٹنگ کی قیمت 80ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ پینٹنگ 80 ہزار کی فروخت ہو تو اس کی تمام تر رقم کا حقدار وہ قیدی ہے جس نے پینٹنگ بنائی ہے اور پیسے اسی کے پاس جائیں گے۔

پینٹنگ کی خریداری سے قیدی کیلئے اپنے گھر والوں کی کفالت کا سامان مہیا ہوسکتا ہے۔ اعجاز نامی قیدی کی ہی ایک اور پینٹنگ دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسے کسی آزاد آرٹسٹ نے بنایا ہے، نہ کہ کسی جیل کے قیدی نے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نمائش میں زیادہ تر ایسے قیدیوں کے فن پارے رکھے گئے ہیں جنہیں یا تو 25سال تک قید کی سزا دی گئی ہے یا پھر انہیں سزائے موت دی جائے گی۔ پہلے یہ تصاویر نمائش کیلئے باہر بھیجی جاتی تھیں تاہم سندھ کی تاریخ میں پہلی بار یہ نمائش پولیس نے خود کروائی۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے نمائش دیکھنے کیلئے آ کر قیدیوں کے کام کو سراہا۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ ہمیں قیدیوں کے کام کی تعریف کرنی چاہئے۔ جیل کی زندگی اور عام انسان کی زندگی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

 

Related Posts