دن میں ایک بار سے زیادہ ورزش سے فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔ طبی ماہرین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دن میں ایک بار سے زیادہ ورزش سے فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے۔ طبی ماہرین
دن میں ایک بار سے زیادہ ورزش سے فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے۔ طبی ماہرین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  دن میں ایک بار سے زائد ورزش کرنے سے جسم کو فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوسکتا ہے۔ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کے لیے تو یہ عمل جائز قرار دیا جاسکتا ہے، تاہم عام افراد کے لیے نہیں۔

ماہرین کے مطابق جسم پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے والی ورزشوں سے جسم کے اعصابی پٹھوں کا نظام مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہوسکتا ہے۔ ہر انسان کا جسم ورزش کے مسلسل دباؤ کو برداشت نہیں کرسکتا، اس لیے اس پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاہئے جتنا کہ وہ برداشت کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر، بلڈ پریشر اور السر کی دوائیں مہنگی: قیمت میں 46 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

تھکاوٹ کے باعث انسانی جسم ورزش کے دوران سستی کا شکار ہوسکتا ہے جس سے ایک تسلسل کے ساتھ کی جانے والی ورزش کے دوران جسمانی حرکات و سکنات میں معمولی سا ارتعاش بھی چوٹ پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

 اگر آپ کبھی مجبور ہوجائیں اور ایک بار سے زائد ورزش کرنا ضروری ہوجائے تو آپ کو چاہئے کہ ورزش کے دو الگ الگ اوقات کے درمیان جسم کو اتنا وقت دیں کہ وہ سنبھل سکے۔

ماہرینِ طب کے مطابق بھاری بھرکم ورزشوں کے باعث جسمانی ہارمونز پر برا اثر پڑ سکتا ہے جس سے انسان انوکھی اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے جس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ورزش کی مناسب عادات اپنائی جائیں۔

ورزش کو ہلکا پھلکا اور دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ صبح کے وقت ورزش کی جائے جب ذہن ہر طرح کے دباؤ سے آزاد ہوتا ہے۔ تھوڑی بہت  ورزش کے بعد شام کے وقت مختصر واک، ہلکی پھلکی دوڑ یا یوگا کرنے سے آپ کی صحت پہلے سے بہتر دکھائی دے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز منائے گئے ذہنی صحت کے سال 2019ء کے بین الاقوامی دن کا مرکزی خیال خودکشی کے حوالے سے آگاہی اور شعور پیدا کرنا  تھا تاکہ لوگ اپنی زندگی کا اپنے ہی ہاتھوں خاتمہ کرنے سے بچیں جبکہ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر 40 سیکنڈ بعد ایک انسان ذہنی تناؤ سے نجات کا راستہ موت کو قرار دیتے ہوئے خودکشی کر لیتا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا میں 45 کروڑ افراد ذہنی مریض: آج دماغی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Related Posts