ارطغرل غازی کی شاہینہ حیا کا سبق سکھانے والے پاکستانی شائقین پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ertugrul actress Hande Subasi furious over Pakistanis’ criticism of her personal life

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استنبول: شہرہ آفاق تر ک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں شاہینہ کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ہینڈی سباسی نے ذاتی زندگی میں مداخلت اور حیا کا سبق سکھانے والے پاکستانی شائقین پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ہینڈی سباسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین ڈارمہ سے ہٹ کر میری ذاتی زندگی کو نشانہ بناتے ہیں، پاکستانی شائقین کی جانب سے میرے لباس اور رہن سہن پر بے جا تنقید شرمناک عمل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں کیسی دکھتی ہوں اور کیسے رہتی ہوں یہ میری مرضی ہے اور کسی کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ میری ذاتی زندگی پر بات کرے یا مجھے حیا کا سبق سکھائے۔

انہوں نے کہا یہ ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے اور اس پر گھنٹوں بحث کی جا سکتی ہے تاہم میں یہ جانتی ہوں کہ دنیا میں ہر جگہ لوگ ان کرداروں کو اداکاروں کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں جو یہ کردار ادا کرتے ہیں۔

ہینڈی سباسی کا کہنا ہے کہ میں ایک فنکار ہوں اور میں نے ارطغرل غازی میں اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کی پوری کوشش کی اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین نے میرے کام کو پسند کیا لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ میں شاہینہ نہیں ہینڈی سباسی ہوں۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کے بعد ریمو میں ایسرا بلجیک کی دلکش اداؤں نے شائقین کو دیوانہ بنادیا

ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ پاکستان میں میرے بہت سے مداح ہیں اور میں ان کی شکر گزار ہوں لیکن بیشتر پاکستانی میری تصاویر کو لیکر میری ذاتی زندگی میں مداخلت کی کوشش کرتے ہیں اور میرے لباس پر سوال اٹھاتے ہیں جو مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔

Related Posts