فیروزوالہ کے علاقے رانا ٹاؤن میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش تیز کر دی۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق 13 سالہ بچی اپنے ہمسائے کے گھر 200 روپے ادھار واپس کرنے گئی تھی۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ اس دوران گھر میں ملزم کی بیوی موجود نہیں تھی اور شہباز نامی شخص نے بچی کو مبینہ طور پر زبردستی روک کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ اور دیگر قانونی مراحل بھی مکمل کیے جا رہے ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








